اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا شیخ رشید

اب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں کہ بانڈ کلیئر ہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، ٹوئٹر بیان


ویب ڈیسک November 28, 2022
سیاسی دُھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، جب کہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔

 



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دُھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں کہ بانڈ کلیئر ہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائرکم، اسٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشورےہورہےہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سےمستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھےرہ کیاجاتاہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اوراُن کو لانےوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں۔ اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سےفراری ہے۔

مقبول خبریں