عمران خان فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 دسمبر کو کرے گا


ویب ڈیسک December 02, 2022
(فائل : فوٹو)

عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 دسمبر کو کرے گا جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہوں گے۔ سماعت کے لیے عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات یکجا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں