طورخم؛ حکام نے افغانستان جانے والے مزدور سے 5 ہزار ڈالر برآمد کرلیے

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 پشاور: طور خم کسٹم حکام نے افغانستان جانے والے مزدور کے جوتے میں چھپائے گئے 5 ہزار ڈالر برآمد کرلیے۔  

حکام نے بتایا کہ ملزم ذکریا نے جوتے میں 5 ہزار ڈالر چھپائے تھے۔  انہوں نے بتایا کہ ملزم کوتل ضلع خیبر کے علاقے کا رہائشی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: ڈالر پھلوں کے کریٹوں میں افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف

چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ خکومت خاموش تماشائی بنی رہی اور ڈالر پھلوں کے کریٹوں میں اسمگل ہوتے رہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.7 ارب ڈالر کی انتہائی کم ترین سطح پر گرنے کے باوجود حکومت ڈالر کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام رہی، ڈالر کنوؤں کے کریٹس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے افغانستان جاتے رہے۔

یہ انکشاف ایک اجلاس میں سامنے آیا تھا، جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسٹمز ایکٹ سرحد پار کرنسی کا بہاؤ روکنے کیلیے نئی پابندیوں سے مطابقت نہیں رکھتا، جس سے اسمگلروں کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔