ایران میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر حملہ؛ 4 ہلاک

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
حملہ آور پاسداران نقلاب کے اہلکاروں پر حملے کے بعد پروسی ملک فرار؛ ایران کا دعویٰ

حملہ آور پاسداران نقلاب کے اہلکاروں پر حملے کے بعد پروسی ملک فرار؛ ایران کا دعویٰ

تہران: ایران میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار وں کو ہلاک کردیا اور کارروائی کے بعد پڑوسی ملک فرار ہوگئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح حملہ آوروں نے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کا جواب دینے کے لیے مزید نفری پہنچی جس پر مسلح ملزمان پروسی ملک فرار ہوگئے۔

حملے میں پاسداران انقلاب کے ہلاک ہونے والے اہلکار صوبے زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی ذمہ داری پر مامور اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ زاہدان میں پاسداران انقلاب کے اہلکار کی چیک پوسٹ میں ایک نوجوان لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے بعد سے حالات کافی کشیدہ ہیں۔

واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سیستان بلوچستان تک بھی پہنچ گئے اور پاسداران انقلاب کی بھاری نفری کو تعینات کرنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔