سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخلے سے کیوں روکا گیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن عملے نے شبلی فراز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمر ان خان اور تحریک انصاف کا کیس لگا ہوا ہے۔

عملے نے کہا کہ ہمیں حکام سے اجازت لینے دیں اس کے بعد اجازت دیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز اجازات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے استقبالیہ روم میں بیٹھ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔