پاکستان کیخلاف تاریخی اور ناقابل یقین فتح پر بہت خوشی ہے، اسٹوکس

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 دسمبر 2022
مقامی  کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہےتاہم جو تجربے کیے کامیاب ہوئے، انگلش کپتان (فوٹو: فائل)

مقامی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہےتاہم جو تجربے کیے کامیاب ہوئے، انگلش کپتان (فوٹو: فائل)

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تاریخی اور ناقابل یقین فتح پر بہت خوشی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے تینوں میچز میں کامیابی پر بہت اچھا لگا، مقامی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہےتاہم نے جو بھی تجربے کیے وہ کامیاب ہوئے۔

کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے باوجود ٹیم نے مثبت کھیل کا مظاہرہ کیا، اس ٹور سے کافی کچھ سیکھا،ہماری ٹیم میں ہر کوٸی چاہتا ہے کہ کامیابی سمیٹیں اور تاریخ رقم کریں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم 2022 میں صرف ایک ٹیسٹ میچ جیت سکی

انہوں نے کہا کہ اسپنر ریحان احمد نے ڈیبیو پر شاندار بالنگ کی، وہ پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امید ہے وہ اسی طرح پرفارم کرکے انگلینڈ کو مزید میچز جتواٸیں گے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ فینز ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آتے ہیں، ہمارا کام ہے انہیں لطف اندوز کریں۔ ہمارا کھیلنے کا اپنا انداز ہے، دوسری ٹیم ایسا کھیلے یہ نہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔