- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
خواتین ظلم و ستم پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق کر دی۔
سپریم کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پرتحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعویٰ مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔