آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2023
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف  کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔