بنوں میں دھماکے سے سپاہی شہید

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد جانی خیل ضلع بنوں میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سپاہی گل شیر شہید ہوگئے، گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔