والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا

مجرم کو ملال تھا والدین نے اس کی بیوی کو ناراض ہوکر میکے جاتے نہیں روکا تھا، عدالت


ویب ڈیسک January 31, 2023
فوٹو فائل

ایڈیشنل سیشن جج نے والدین کو جلا کر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو دو مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم کی سربراہی میں والدین کو جلا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نتاشہ سلیم نے ملزم کو قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے کہا کہ مجرم بیٹے نے اپنی والدہ اور والد کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی تھی کیوں کہ مجرم کو ملال تھا کہ والدین نے اس کی بیوی کو ناراض ہوکر میکے جانے سے نہیں روکا تھا۔

جج نتاشہ سلیم نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ مجرم سنگین جرم کیا ہے، والدین کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ دھمیال پولیس نے مجرم کو 9 جون 2022 کو واردات بعد گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں