شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا

گزشتہ روز فرنچائز نے اپنے نئے لوگو کی ویڈیو جاری کی تھی


ویب ڈیسک February 01, 2023
گزشتہ روز فرنچائز نے اپنے نئے لوگو کی ویڈیو جاری کی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز نے گزشتہ روز اپنا نیا آفیشل لوگو متعارف کروایا تو صارفین نے اسے ایڈوب اسٹاک کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیزائن کے ٹیمپلیٹ سے مماثلت رکھتا ہوا قرار دیا۔

صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویب سائٹ پر یہ لوگو فری ٹرائل پر بھی دستیاب تھا جبکہ اسکی مالیت 63.99 یورو تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز

قبل ازیں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فرنچائز کی نئی کٹ اور لوگو ڈیزائن کررہے ہیں۔

فرنچائز نے اپنے لوگو لانچ کے موقع پر کپتان شاہین آفریدی کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں