لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
توشہ خانہ سربراہ کا بیان حلفی جمع نہ کرانے پر لاہور ہائیکورٹ برہم

توشہ خانہ سربراہ کا بیان حلفی جمع نہ کرانے پر لاہور ہائیکورٹ برہم

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سربراہ کا بیان حلفی جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرے ہوئے سیکشن افسر کا مبہم جواب مسترد کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔

توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کیاجائے۔

عدالت نےتوشہ خانہ کےسیکشن افسر کامبہم جواب مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افسر کہاں ہےجسے بیان حلفی کےساتھ طلب کیاگیا تھا۔

سیکشن افسر توشہ خانہ نے جواب دیا کہ ہم توشہ خانہ کی معلومات عوام الناس کےسامنے ظاہرکرنے پر غور کررہے ہیں۔

عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں، توشہ خانہ کی تفصیلات بیان حلفی کےساتھ طلب کیں تھیں وہ معلومات کہاں ہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنیوالی شخصیات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے اور سرکاری وکیل کو رپورٹ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

درخواست گزار منیر احمد کےوکیل نے دلائل دیے کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں، کابینہ ڈویژن نے نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، متعلقہ حکام کو خطوط لکھنے کے باوجود کابینہ ڈویژن نے تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف خریدےتفصیل فراہم کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔