فوج اورعدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیئے خواجہ سعد رفیق

سیاچن پر لڑنےوالا جوان تنخواہ کیلیےنہیں بلکہ قوم کی حفاظت کے جذبے کے تحت لڑتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے


ویب ڈیسک April 13, 2014
چند روز قبل وہی بات کی جو عام طورپرکہتا ہوں اور اب بھی اپنی کہی باتوں پر قائم ہوں،خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

BEIJING:

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فوج اورعدلیہ پرتنقید نہیں ہونی چاہیے کیونکہ دونوں ہی حساس ادارے ہیں۔


لاہور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ ہمیں انصاف اور فوج تحفظ فراہم کرتی ہے، اگرکوئی غیرآئینی کام کرے گا تو قوم اس کی مذمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن پر لڑنےوالا جوان تنخواہ کیلئےنہیں بلکہ قوم کی حفاظت کے جذبے کے تحت لڑتا ہے، افواج پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔


خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ انہوں نےچند روز قبل وہی بات کی تھی جو عام طورپرکہتے ہیں، وہ اب بھی اپنی کہی باتوں پرقائم ہیں۔

مقبول خبریں