پاک افغان ٹی20 سیریز؛ محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

محمد یوسف انجم  بدھ 8 مارچ 2023
پی سی بی اور مکی آرتھر کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں پاسکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

پی سی بی اور مکی آرتھر کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں پاسکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

پاک افغان ٹی20 سیریز کے لیے محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منطوری سے اگلے ہفتے ہوگا۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ثقلین مشتاق کے ساتھ محمدیوسف نے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں تاہم غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ابھی تک طے نہیں پائے جس کے باعث پی سی بی کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم اور اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کرنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے وقتی طور پر ملکی کوچز کے ساتھ ہی ملکی اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ ہی کام چلائے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز 26 مارچ سے شارجہ میں شرو ع ہورہی ہے، جس کیلئے قومی ٹیم کی روانگی 30 مارچ کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔