گورنر ہاؤس میں عوام کیلئے افطار کے اہتمام کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
افطار کیلئے آنے والے افراد کو تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کا تحفہ دیا جائے گا، کامران ٹیسوری (فوٹو: ٹوئٹر)

افطار کیلئے آنے والے افراد کو تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کا تحفہ دیا جائے گا، کامران ٹیسوری (فوٹو: ٹوئٹر)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آج سے 30 روزوں تک گورنر ہاؤس میں عوام کیلئے افطار کے اہتمام کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان المبارک تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ جو افراد افطار کیلئےآئیں گے انہیں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کا تحفہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی این جی او کے دسترخوان پر آیا ہوں، بہت برے حالات ہیں ملک کے! زیادہ تر تعداد مڈل کلاس فیمیلز کی ہے، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔