ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم امیر زیب متعدد لوگوں سے انہیں ملائشیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا


ویب ڈیسک March 23, 2023
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انسانی اسملنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ہیومن ٹریفکنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم امیرزیب کو بونیر سے حراست میں لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں سے خطیر رقم لے کر انہیں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا، اور متعدد لوگوں سے ملائشیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا۔

ملزم کی جانب سے فراہم کیے جانے والی سفری دستاویزات نامکمل یا جعلی ہونے کی وجہ سے متعدد پاکستانی آف لوڈ اور ڈیپورٹ ہو چکے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں