رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
رونالڈو نے 2003 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

رونالڈو نے 2003 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

38 سالہ رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائنگ میچ میں لیچٹینسٹن کے خلاف پرتگال کی لائن اَپ میں شامل ہونے کے بعد 197 ویں مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی۔

رونالڈو نے 2003 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور گزشتہ سال پانچ ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم قطر میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں انکی ٹیم کو مراکش سے شکست برداتشت کرنا پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی مسلسل ناکامی؛ یلو کارڈ ملنے پر آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ رونالڈو سعودی فٹبال کلب الںصر کی نمائندگی بھی کررہے ہیں تاہم ان دنوں نیشنل ڈیوٹی کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔