سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان 2‘  سے کرینہ کپور کی چھٹی ہوگئی

بجرنگی بھائی جان 2 کی نئی ہیروئن کا نام بھی منظر عام پر آگیا


ویب ڈیسک March 27, 2023
کرینہ کپور نے بجرنگی بھائیجان میں سلمان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ' بجرنگی بھائی جان 2 ' سے اداکارہ کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم ' بجرنگی بھائی جان' کا سیکوئل ' بجرنگی بھائی جان 2' بنانے جارہے ہیں۔ بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طور پر سلمان خان کی ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ' کسی کا بھائی، کسی کی جان' کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں