سپریم کورٹ بار کا حسان نیازی کی فوری رہائی کا مطالبہ

وکلاء کو گرفتار کرکے غیر قانونی حراست میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بیان


ویب ڈیسک March 28, 2023
فوٹو : فائل

سپریم کورٹ بار نے حسان نیازی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ بار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حسان نیازی اور علی اعجاز بٹر سمیت دیگر وکلا کو فوری رہا کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ حسان خان نیازی سمیت دیگر وکلا کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا جاسکتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ بار کا مزید کہنا ہے کہ وکلاء کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں