انفارمیشن گروپ کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹریانچارج وزارت اطلاعات تعینات

محمد سہیل علی خان (بی ایس 21) انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے تھے


ویب ڈیسک March 31, 2023
—فائل فوٹو

حکومت نے سیکریٹری اطلاعات و نشریات ڈویژن شاہیرہ شاہد کو عہدے سے ہٹا کر سہیل علی خان کو وزارت اطلاعات و نشریات کا ایڈیشنل سیکریٹری انچارج مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد سہیل علی خان وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

نوٹی فکیشن کے بعد محمد سہیل علی خان ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) انفارمیشن ڈیژون اپنے فرائض انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں شاہیرہ شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی تعینات تھے، اس سے قبل سہیل علی خان ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل، پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور جدہ میں پریس قونصلر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں