آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

کپتان بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا


ویب ڈیسک April 19, 2023
کپتان بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی سائٹ کی جانب سے ٹورنامنٹ کی ٹیسٹ ٹیم کیلئے پیٹ کمنز کپتان اور رشبھ پنت وکٹ کیپر ہوں گے، ٹیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے تین تین، انگلینڈ کے دو جبکہ پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کیلئے کپتان بابراعظم کو مڈل آرڈر بلےباز رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ، ڈیمیت کرونارتنے، جو روٹ، ٹرویس ہیڈ، رویندرا جڈیجا، رشبھ پنت، روی ایشون، پیٹ کمنز، ربادا اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راشد لطیف نے بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی

آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 14 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 61.8 کی اوسط سے 1 ہزار 527 رنز بنائے جبکہ بہترین اسکور 196 رہا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 7 سے 11 جون سے کھیلا جائے گا، جس کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔

iCC

مقبول خبریں