گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روکنے کا حکم

شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، فیس لینا غیر قانونی ہے، عدل کالعدم قرار دے، شہری کی استدعا


ویب ڈیسک May 08, 2023
فوٹو: فائل

عدالت نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا۔

عدالت نے کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کے نام پر شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے سڑکوں پر گاڑیوں کی فٹنس کی فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔