دبئیاسرائیلی نوجوانوں نے چاقو کے وار کرکے ہم وطن کو قتل کردیا

پولیس نے اسرائیلی نوجوان کے قتل پر اس کے متعدد ہم وطنوں کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 25, 2023
دبئی میں اسرائیلی شہریوں نے اپنے ہی ہم وطن کو قتل کردیا؛ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں 30 سالہ اسرائیلی شخص کو اس کے ہم وطنوں نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے والے معاہدہ ابراہیمی کے بعد سے سفارتی اور سفری تعلقات بحال ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں اسرائیلی شہری کاروبار، ملازمتوں اور سیاحت کے لیے یو اے ای میں مقیم ہیں۔

دبئی میں اسرائیلی شہریوں کی آپس میں لڑائی کے نتیجے میں 30 سالہ شخص کی جان چلی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد اسرائیلی شہریوں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم انھیں قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام اسرائیلی شہری اپنے ہی ایک ہم وطن پر حملہ آور ہوئے تھے اور اسے جان سے مار دیا تھا۔

اسرائیلی شخص کی اپنے ہی ہم وطنوں کے ہاتھوں قتل اور گرفتاری کی تصدیق اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی کردی۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور ملکی قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں