- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
گھر کیوں خراب کیا؟ مالک مکان نے کرایہ داروں کو قتل کردیا
اوٹاوا: کینیڈا میں مالک مکان اپنے گھر کی حالت خراب دیکھ کر مشتعل ہوگیا اور کرایہ داروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں 28 سالہ نوجوان اپنی 27 سالہ منگیتر کے ہمراہ کرایے پر رہتا تھا۔ مالک مکان بھی دوسری منزل پر ہی رہائش پذیر تھا۔
مالک مکان نے گھر کی خراب حالت پر کرایہ دار سے شکایت کی جس پر معمولی تلخ کلامی ہوگئی۔ مالک مکان اپنے پورشن میں گیا اور پستول لاکر جوڑے پر فائرنگ کردی جس میں دونوں کرایہ دار ہلاک ہوگئے۔
بعد ازاں مالک مکان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گھر میں بند کرلیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو مالک مکان نے باہر آنے سے انکار کردیا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔
جوابی فائرنگ میں 57 سالہ مالک مکان مارا گیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔