قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کابل: قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں عالمی برادری کے ساتھ تناؤ کے حل کے لیے خفیہ مذاکرات ہوئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس نے ملاقات کی بریفنگ دینے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے اپنی سفارتی تنہائی کے خاتمے پر بات چیت کے لیے نئی آمادگی کا اشارہ دیا ہے۔

12 مئی کو جنوبی افغان شہر قندھار میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی اور ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ طالبان کے سربراہ نے پہلی بار کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی اور وہ طالبان کے ساتھ بات چیت سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے کہا کہ محمد بن عبدالرحمٰن نے ہیبت اللہ کے ساتھ دیگر مسائل جیسے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت پر طالبان کی پابندی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔