لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں ، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہوگا، کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملا یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔