فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں جن کے خلاف اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمات درج تھے


ویب ڈیسک June 03, 2023
گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں جن کے خلاف اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمات درج تھے

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے فیصل آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں جن کے خلاف اغواء اور جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج تھے۔

متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے سی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں