ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

صہیب اور ضیاالرحمن کو 13 اپریل کو کنٹری اپارٹمنٹ سے سادہ لباس اہلکاروں نے اٹھایا تھا، اہلخانہ


May 04, 2014
صہیب اور ضیاالرحمن کو 13 اپریل کو کنٹری اپارٹمنٹ سے سادہ لباس اہلکاروں نے اٹھایا تھا، اہلخانہ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ایم کیوایم کے 2 لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کرایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے گلشن معمار اسکیم 33 کے کارکنان صہیب اور ضیاالرحمن کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صہیب اور ضیاالرحمن کو 13 اپریل کو سلمان، فیضان، علی حیدر اور صمید کے ساتھ کنٹری اپارٹمنٹ سے سادہ لباس اہلکاروں نے اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 4 لوگوں کی لاشیں میمن گوٹھ سے مل گئیں لیکن یہ دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ کارکن ضیا الرحمن کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے سامنے سادہ لباس اہلکاروں نے ان لوگوں کو گرفتار کیا جب کہ میرا شوہر بالکل بے قصور ہے، لہذا اسے بازیاب کرایا جائے جب کہ صہیب کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کا کیا قصور تھا، جو اسے لاپتہ کردیا گیا۔

مقبول خبریں