شام میں داعش کا فوجی قافلے پر حملہ 23 اہلکار ہلاک

رواں ہفتے داعش کے حملوں میں ہلاک ہونے والے شامی اہلکاروں کی تعداد 33 ہوگئی


ویب ڈیسک August 11, 2023
داعش کے شامی فوج کی بس پر حملے میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کی معروف شاہراہ سے شامی فوجیوں کی بس گزر رہی تھی جسے داعش جنگجوؤں نے گھیرلیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

شامی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ شامی فوج کی بس گولیوں سے چھلنی ہوگئی جس میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : شام میں داعش کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک

حملے کے بعد داعش جنگجو شامی فوج کا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ درجن سے زائد فوجیوں کی لاپتا ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شامی فوج کی مزید نفری کو طلب کرکے امدادی کام سرانجام دیے گئے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 شامی فوجی ہلاک

یاد رہے کہ منگل کے روز رقہ میں داعش کے حملے میں 10 شامی فوجی اور ان کے حامی جنگجو مارے گئے تھے۔ اس طرح رواں ہفتے داعش کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے