’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کون سی اداکارہ بنیں گی

اداکار ڈان فرنچائز کی اگلی فلم میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے آئیکونک کردار کو آگے بڑھائیں گے


ویب ڈیسک August 11, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ ڈان فرنچائز کی اگلی فلم میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے آئیکونک کردار کو آگے بڑھائیں گے اور فلمی شائقین منتظر ہیں کہ نئے ڈان کی ہیروئن بننے کا اعزاز کس اداکارہ کو ملے گا۔

فلمساز فرحان اختر نے اپنی نئی فلم 'ڈان3' کا ٹیزر جاری کیا جس میں رنویر سنگھ بالی وڈ کے نئے ڈان کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

ڈان کی نئی ہیروئن کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بلاک بسٹر سیریز کی نئی فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 'ستیا پریم کی کتھا' کی اداکارہ نے گزشتہ روز فلمساز فرحان اختر سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے فلم کیلئے مثبت اشارہ دیا ہے۔



فرحان اختر نے کیارا ایڈوانی کو 'ڈان3' کا پلاٹ سنایا جسے اداکارہ نے بہت پسند کیا اور انہوں نے ہیروئن کے کردار کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کیارا یڈوانی فلم میں 'روما' کا کردار نہیں کریں گی جو اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کیے تھے، ان کیلئے فلم میں نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں