عراق کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک

ڈرون حملہ مبینہ طور پر ترک فوج نے کیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک September 19, 2023
عراق کے کردستان کے ایئرپورٹ پر ترکیہ کا ڈرون حملہ؛ 6 ہلاکتیں (فوٹو؛ فائل)

عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے ایک ایئرپورٹ عربید پر نامعلوم جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے میں کردستان کے عربید ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا اور پروازیں معطل کردی گئیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں کرد سیکیورٹی فورس کے اہلکار ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تاہم ایک سکیورٹی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ہلاک ہونے والے ترک مخالف کرد جنگجو ہیں۔

سیکیورٹی ذریعے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈرون حملہ ترکیہ کی فوج نے کیا ہے تاہم ترکیہ کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں