ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹر  ہفتہ 23 ستمبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔