’انیمل‘ ڈائریکٹر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے خواہش کا اظہار کردیا

شاہ رخ خان اپنی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے لیجنڈری ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2023
فوٹو : فائل

بلاک بسٹر فلم 'انیمل' کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فلمساز نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں 'جوان' اداکار کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ 'انیمل' کی شوٹنگ کے دوران جب 'پٹھان' ریلیز ہوئی تو پوری ٹیم نے بریک لے کر اس فلم کو جاکر دیکھا تھا۔

رنبیر کپور، بوبی دیول، انیل کپور اور راشمیکا مندانا کی بڑی کاسٹ کے ساتھ 'انیمل' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور وہ اب تک 600 کروڑ سے زائد بزنس سمیٹ چکی ہے۔

دوسری طرف شاہ رخ خان اپنی نئی کامیڈی فلم 'ڈنکی' کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے لیجنڈری ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں اور وہ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں