بھٹو کی طرح کیا عمران خان کے فیئر ٹرائل کیلئے بھی 50 سال انتظار کرنا ہوگا پی ٹی آئی

عدالت اعظمیٰ آج لاقانونیت روکنے کے لیے پوری قوت سے بروئے کار آئے، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 06, 2024
عمران خان سمیت تمام ورکرز کو فوری رہا کیا جائے، پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آ گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں اس حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیں فیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50 سال لگ گئے۔ کیا عمران خان کے فئیر ٹرائل کے لیے بھی قوم کو 50 سال انتظار کرنا ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں عدالتی رائے صرف اسی صورت میں معنی خیز ہو سکتی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ آج لاقانونیت کی راہ روکنے کیلئے پوری قوت سے بروئے کار آئے۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کے اسیر قائدین اور ہزاروں بے گناہ کارکنان کو قید ناحق سے فوراً رہا کیا جائے اور فیئرٹرائلز کے ذریعے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے فیصلے کئے جائیں۔

مقبول خبریں