متحدہ ملکی سلامتی کی جنگ سے دست بردار نہیں ہوگی فاروق ستار

ہم کسی بھی حال میںجبر وظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے، رہنما ایم کیو ایم


Staff Reporter June 22, 2014
پاکستان کو دہشت گردوں ک اپاکستان نہیں بننے دیں گے، فاروق ستار فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی بقا وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے۔ اس جنگ میں آج ہماری رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو شہید کیا گیا ہے لیکن کل اگر ہمارے ایک ایک سینیٹرواراکین پارلیمنٹ کوبھی قتل کردیا جائے توبھی ہم اس جنگ سے دست بردار نہیں ہونگے۔

ہفتے کی شب لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم کی حق پرست رکن قومی اسمبلی شہیدطاہرہ آصف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے شرکا نے طاہرہ آصف شہیدکی یادمیں ہزاروں شمعیں روشن کیں اوران کی تصویرکے سامنے پھول رکھ کرزبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ہم کسی بھی حال میںجبر وظلم کے آگے سرنہیںجھکائیں گے،آج طاہرہ آصف کوشہیدکیا گیاہے اورکل ہمارے ایک ایک سینیٹر،اراکین اسمبلی اورکارکنان کوقتل کردیاجائے توبھی ہم پاکستان کو دہشت گردوں ک اپاکستان نہیں بننے دیں گے۔

رکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوںکے مقدر کا فیصلہ ہوچکاہے تاہم اس سلسلے کی پہلی قربانی ہمارے حصے میں لکھی تھی، تقریب سے سینئرصحافی محمودشام، آرٹس کونسل کراچی کے صدراحمدشاہ، معروف صنعتکارسراج قاسم تیلی، کراچی چیمبرآف کامرس کے صدرعبداللہ ذکی، معروف تجزیہ کارو کالم نگارآغامسعودحسین، پی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف، صدرکراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز فاروقی، کے یوجے کے سیکریٹری جنرل واجد رضااصفہانی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں