بریڈ پٹ کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹانے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا

انجلینا جولی کی بیٹی نے اپنے والد سے قانونی تعلقات منقطع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا


ویب ڈیسک July 20, 2024
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2019 میں راہیں جدا کرلیں تھیں : فوٹو : ویب ڈیسک

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹانے کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے اپنے والد بریڈ پٹ سے قانونی تعلقات منقطع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ 18 سالہ شیلو نوویل جولی پٹ اپنا نام تبدیل کرکے شیلو نوویل جولی رکھنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے اُنہوں نے جب عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے اُنہیں نام تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

شیلو نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے لاس اینجلس کے ایک اخبار میں اشتہار دیا ہے تاکہ اس کے بعد عدالت کی جانب سے بھی اُن کے قانونی نام کی تبدیلی کی منظوری مل جائے۔

مزید پڑھیں: "یہ ذہنی سکون کیلئے درست جگہ نہیں"؛ انجلینا جولی کا ہالی ووڈ چھوڑنے کا ارادہ

کہا جارہا ہے کہ شیلو نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس میں اُن کی والدہ انجلینا جولی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیلو کی بڑی بہن ویوین نے بھی اپنے نام سے 'پٹ' کا نام ہٹا دیا تھا، اُنہوں نے اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد یہ قدم اُٹھایا تھا۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس سابقہ جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

مقبول خبریں