انسان کے بچے سے شادی کریں علیزہ سلطان کا کنواری لڑکیوں کو مشورہ

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر طنزیہ وار کردیا


ویب ڈیسک July 22, 2024
علیزہ سلطان اور فیروز خان کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق ہوئی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے ہمسفر کے انتخاب کے لیے کنواری لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر علیزہ سلطان کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے والی خاتون کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔

ویڈیو بنانے والی خاتون نے علیزہ سلطان سے سوال کیا کہ آپ اُن لڑکیوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی جو بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں علیزہ سلطان نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ اچھی طرح دیکھ بھال کر اور انسان کے بچے سے شادی کریں۔

علیزہ سلطان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لڑکیوں کو اپنے لیے ایسے ہمسفر کا انتخاب کرنا چاہیے جو ذمہ دار ہو، شادی شدہ زندگی میں سب سے اہم یہی ہے کہ آپ کا شوہر ذمہ دار ہو، اُسے اپنی ذمہ داری اٹھانی آنی چاہیے اور وہ بیچ راستے میں چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں ہونا چاہیے۔







View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)






واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی، طلاق سے قبل علیزہ سلطان نے اداکار پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تنقید کا خوف، فیروز خان کے انسٹاگرام پر دوسری اہلیہ کی تصاویر واپس آگئیں

علیزہ سلطان نے عدالت میں فیروز خان کے خلاف ثبوت بھی پیش کیے تھے اور اپنی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں جن میں اُن کے چہرے پر تشدد کے نشانات تھے۔

فیروز خان نے علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ کی شروعات میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔

مقبول خبریں