کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 5 مبینہ پولیس مقابلے

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 08, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ایک گھنٹے کے دوران 5 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقابلوں کے دوران 6 زخمی ملزمان سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقابلے بلدیہ ٹاؤن، عزیز آباد، ایف بی انڈسٹریل ایریا میں ہوئے، جبکہ اورنگی ٹاؤن، پاکستان بازار اور سہراب گوٹھ میں بھی مقابلے ہوئے۔ ملزمان میں علی حمزہ، فتح محمد، جان شیر، ابرار حسین عرف جادو، ظفر، امین، احسان اور نعیم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں