اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری

یہ ویکسین مستقبل میں ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور بالآخر بیماری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکے گی


ویب ڈیسک October 05, 2024

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں اوویرین کینسر سے بچانے والی دنیا کی پہلی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جو مستقبل میں ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور بالآخر بیماری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنس دان اوویرین ویکس نامی ایک ویکسین تیار کر رہے ہیں جو انسان کے مدافعتی نظام کو اوویرین کینسر کو ابتدائی مراحلے میں شناخت کر کے ہدف بنانا سکھاتی ہے۔

ماہرین پُر امید ہیں کہ اس ویکسین کو این ایچ ایس میں خواتین کو بیماری سے بچاؤ کے لیے دیا جائے گا تاکہ بیماری کو ختم کیا جاسکے۔

کینسر کے خیراتی اداروں نے اس تحقیق کو سراہا ہے جس میں ہزاروں زندگیاں بچانے اور خواتین کو بی آر سی اے جین کی تغیر کے سبب اووریز کے نکالے جانے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔

ویکسین کے متعلق خبر یہ رواں برس کے ابتداء میں آکسفورڈ کے سائنس دانوں کی جانب سے ویکسین تیار کرنے کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے کے اعلان کے بعد آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مطبی آزمائشوں میں مریضوں پر اس ویکسین کے اثرات چار سے پانچ برسوں میں سامنے آئیں گے۔ جبکہ ویکسین کو عام استعمال میں آنے کے لیے برسوں لگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔