بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا

محمد سراج نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، دوسری طرف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیاہے


ویب ڈیسک October 13, 2024
محمد سیراج نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کو ریاست تیلنگانا کی حکومت نے ڈپٹی سرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تعینات کردیا اور انہوں نے اپنے عہدے چارج بھی سنبھال لیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیلنگانا کے وزیراعلیٰ اے رویناتھ ریڈی نے اعلان کیا کہ محمد سراج کو ٹی20 ورلڈ کپ سمیت بھارتی ٹیم کے لیے خدمات پر گروپ ون گورنمنٹ کی نوکری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد سراج کو تیلنگانا پولیس میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت نے حیدرآباد کے علاقے جوبلی ہلز میں روڈ نمبر 78 کے قریب 600 گز زمین بھی الاٹ کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟

فاسٹ بولر محمد سراج نے ڈی جی پی تیلنگانا پولیس ڈاکٹر جیتندر کو رپورٹ کرنے کے بعد جمعے کو ڈی ایس پی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی پولیس وردی میں تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

محمد سراج نے وزیراعلیٰ تیلنگانا کا اس اعزاز پر شکریہ ادا کیا اور دوسری طرف سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد دی اور چند ایک نے خبردار کیا کہ محمد سیراج کو ٹرولنگ کا نشانہ نہ بنائیں کیونکہ اب وہ ڈی ایس پی تعینات ہوگئے ہیں اور اختیارات مل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز؛ بھارت کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی

دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے محمد سیراج کو 16 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

محمد سراج اس وقت بھارت کی مضبوط ٹیم کا حصہ ہیں اور آکاش دیپ اور جسپریت بمراہ کے ہمراہ بولنگ کے شعبے میں ٹیم کا اہم رکن ہیں، انہوں نے 21-2020 میں بارڈر-گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد نمایاں ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے