کسی ممبر نے ہراساں کرنے کی تحریری شکایت درج نہیں کرائی چیئرمین سینیٹ

جن کے حوالے سے اطلاعات تھیں اُن سے ملاقات بھی کی، منتخب نمائندے ایوان آئیں گے تو دیکھیں کیا بات کرتے ہیں، گیلانی


ویب ڈیسک October 19, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ممبر نے ہراساں کرنے سے متعلق تحریری طور پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے