صبا فیصل نے تعلیم یافتہ خاندانوں کے بچوں کی تربیت پر سوال اٹھا دیا

فیملی میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک October 20, 2024
فوٹو : فائل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بچوں کی تربیت اور آداب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان بچوں کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو بچوں کو سلام کرنے کی عادت نہیں سکھاتے۔

ایک پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خاندانوں کے بچوں میں یہ عادت دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں سلام کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اگر کوئی بچہ سلام نہ کرے تو ان کی بہن بھی ناراض ہو جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے خاندانوں میں بچوں کی سلام نہ کرنے کی عادت دیکھ کر انہیں حیرت ہوتی ہے، اور یہ مسئلہ ان کے لئے قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے، لیکن یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ بعض والدین بچوں کی اس کمی پر دھیان نہیں دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے