آئینی ترمیم کا پیکج عدلیہ کو ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا لیاقت بلوچ

مسلم لیگ ن سے جو کام لینا تھا وہ ٹاسک مکمل ہوگیا، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 22, 2024
آئینی ترمیم سے ججوں کی غلط تقرری مہلک ہوگی، لیاقت بلوچ :فوٹو:فائل

نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا پیکج عدلیہ کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن سے جو کام لینا تھا وہ ٹاسک مکمل ہوگیا اب کچھ اور ہوگا۔ آئینی ترمیم کے عمل میں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں نئی صف بندی عیاں ہوچکی ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے اتحادی حکومت کا ججوں کی غلط تقرری کا استعمال مہلک ہوگا۔ ۔آئینی ترمیم کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ اور شہباز شریف نے خسارے کا کام کیا ہے۔ آئینی ترمیم کا عمل بے چینی اور عدم استحکام بڑھائے گا۔ عدلیہ کی آزادی کو غلامی دینا حل نہیں۔ عوام جمہوری، آئینی، پارلیمانی اور انتخابی نظام پر جبرخاموشی سے برداشت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔