چیمپئینز ٹرافی؛ چیئرمین پی سی بی کا بیک ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری 

ٹورنامنٹ کی میزبانی پر پاکستان کے موقف اور اسٹیڈیمز کی صورتحال سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک November 30, 2024

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بیک ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق جمعہ کو موخر ہونے والی آئی سی سی میٹنگ آج رات یا کل ہو سکتی ہے، ایونٹ وینیو اور شیڈول کےلیے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اماراتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مبشر عثمانی سے ملاقات کی ہے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کےلیے مزید اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ میٹنگ ملتوی، بھارت نے مزید وقت مانگ لیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلیے پوری طرح تیار ہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے، سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی حکومت، بورڈ کے الگ الگ موقف پر سوالات اُٹھ گئے

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ شائقین چیمپئینز ٹرافی کے بڑے مقابلے کےلیے بے تاب ہیں، تمام ممالک کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سیکیورٹی دی جائے گی، ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کےلیے اعزاز ہے۔ البتہ تمام ممالک کو کھیل میں سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں