کراچی:
معروف آسٹریلوی براڈ کاسٹر چینل 9 کے اسٹار ٹونی جونز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے واقعے کو ان کی بدمعاشی قرار دے دیا۔
آسٹریلوی چینل 9 کے نیوز ریڈر ٹونی جونز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "یہ بدمعاشی کے سوا کچھ نہیں تھا"۔
میلبرن آمد پر ایئرپورٹ سے باہر آنے پر کوہلی کی مقامی صحافیوں سے تکرار ہوگئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے
کوہلی نے اعتراض کیا تھا کہ کیمرہ مین نے ان کے بجائے ان کی فیملی کو فوکس کررکھا تھا، انھوں نے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھے بغیر ان کی فلمبندی نہیں کر سکتے۔