ایف بی آرہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، آمدنی پر ٹیکس کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں،ظفر مسعود

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے، وزیرخزانہ، بینکس صدور سمیت غیرملکی مندوب شریک۔


ویب ڈیسک February 24, 2025

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ظفرمسعود نے بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے اقدامات کے ذریعے ہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، ہم اے ڈی آر یا اپنی آمدنی پر ٹیکس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ظفرمسعود نے بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنے اقدامات کے ذریعے ہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، ہم اے ڈی آر یا اپنی آمدنی پر ٹیکس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، بینکنگ سیکٹر نے ایک دن میں حکومت کو 30ارب روپے کا ریونیو جمع کرکے دیے۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ کامقصد انڈسٹریل لیڈر، انٹرنیشنل پلیئرز سے ہم آہنگ ہونا ہے، بینکنگ سیکٹر پاکستان کا سرفہرست ٹیکس دہندہ ہے، بینکنگ سیکٹر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مقبول خبریں