نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دینے پر غور

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن غلام دستگیر بادینی کا حکومت سے مطالبہ، واقعے میں 19 لوگ شہید ہوئے


ویب ڈیسک May 05, 2025
فوٹو فائل

کوئٹہ:

بلوچستان حکومت نے نوشکی میں آئل کے ٹرک کے دھماکے میں جاں بحق افراد کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی غلام دستگیر بادینی کا نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی سانحہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حکومت واقعے میں مرنے والوں کو شہید قرار دے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے رکھوں گا۔

مقبول خبریں