کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب دھماکا، ایک جاں بحق

جاں بحق شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک June 01, 2025
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے بروری میں مغربی بائی پاس کے قریب بم دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے میں مغربی بائی پاس کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے جہاں سے ایک شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا گاڑی میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں گھیرے میں لیا اور شواہد اکھٹے کرلیے۔

مقبول خبریں