جنت مرزا اور علشبہ انجم والدین کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

 جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں


ویب ڈیسک June 03, 2025

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔

 جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے جنت اور علشبہ کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے حج روانگی پر ان کے میک اپ اور اسپانسر شپ سے متعلق سوالات کیے۔ جبکہ دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے۔

مقبول خبریں