اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر میدان پر بچوں کی طرح رو پڑے۔
گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔
مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس میچ میں فتح کیساتھ رونالڈو نے انٹرنیشنل کیرئیر کا 138واں گول اسکور کیا اور خوشی سے میدان پر روپڑے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو بڑا دھچکا، کمائی کا اہم راستہ بند
رونالڈو کے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یورو 2016 کی تاریخی جیت اور 2019 نیشنز لیگ ٹائٹل کے بعد انہوں نے 2025 میں کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔